اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر لاہور میں کربلا گامے شاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی جبکہ علامہ وقارالحسنین نقوی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ صبیح حیدر شیرازی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی جنہوں نے پلے کارڈز، بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے قبرستان جنت البقیع کے انہدام کی مذمت کرتے ہوئے آل سعود کیخلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی حکومت سے فی الفور جنت البقیع تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

علامہ حسن رضا ہمدانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی عظیم ہستیوں کے مزاروں سے یہ ناروا سلوک کسی غیر مسلم یا کافر و مشرک حکومت نے نہیں کیا بلکہ یہ اقدام خادم حرمین شریفین کہلانے والے سعودی حکمرانوں کے ناپاک فیصلوں کے تناظر میں انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آلِ سعود کو عالم اسلام کا ڈر خوف نہ ہو تو رسولِ اکرمؐ کے روضہ اقدس کو بھی منہدم کرنے سے دریغ نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آلِ سعود نے نہ صرف جنت البقیع جیسے تاریخی قبرستان کو منہدم کیا ہے بلکہ مکہ مکرمہ شھر کے اندر بہت سی تاریخی اور رسولِ اکرم ؐ کی ذات گرامی سے منسوب مقدس جگہوں کو ہوٹلوں اور شاہی محلوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں انہدام جنت البقیع سیاہ ترین کارنامہ ہے جس نے آل ِسعود کا منافق چہرہ بے نقاب کیا، علامہ صادق جعفری

انہوں نے کہا کہ حرم الہیٰ اس وقت بلند و بالا فائیو سٹار ہوٹلوں اور آلِ سعود کے طاغوتی محلات کے سائے میں آچکا ہے۔ جس شھر سے توحید کا پیغام بلند ہوا تھا، اُس میں کئی صیہونی اور یہودی علامات کو باقاعدہ سازش کے تحت نصب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 1925 میں 8 شوال 1349ھ کو جنت البقیع میں دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور آئمہ کے مزارات کو مسمار کر دیا تھا۔ جس کیخلاف ہرسال 8 شوال کو دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button