پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور: آئی ایس او کی جانب سے منفرد سبیل کا اہتمام، پودے تقسیم کیے گئے

منتظمین کا کہنا تھا کہ درخت لگا کر آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور ماحول کو سرسبز بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں، سیلاب اور بے وقت بارشیں خطے کو متاثر کر رہی ہیں، ایسے وقت میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے

شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک کو آلودگی سے پاک اور سبز بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ لاہور میں وحدت روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے باہر سبیلِ امام حسینؑ کا اہتمام کیا گیا، جہاں شہریوں میں شربت کیساتھ ساتھ پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ آئی ایس او پاکستان پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے کارکنوں نے شرکاء میں درختوں کی اہمیت اُجاگر کی اور صفائی کا پیغام بھی دیا۔ پنجاب یونیورسٹی شہید مطہری یونٹ کے کارکنان نے خصوصی طور پر سبیل پر شربت کیساتھ پودے رکھے اور آنیوالے شہریوں میں تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور نے 40 ہزار زائرین کے گم ہو جانے کی تردید کر دی

منتظمین کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کہنا تھا کہ درخت لگا کر آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور ماحول کو سرسبز بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں، سیلاب اور بے وقت بارشیں خطے کو متاثر کر رہی ہیں، ایسے وقت میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سید ہاشم بخاری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہر شہری اگر اپنا فرض سمجھتے ہوئے ایک درخت بھی لگائے تو ہم ملک کو نہ صرف خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی آلودگی سے پاک کر سکتے ہیں۔ سینیئر صحافی نذیر بھٹی اور توقیر کھرل نے بھی سبیل کا دورہ کیا اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے۔ نذیر بھٹی نے آئی ایس او کی جانب سے پودے تقسیم کرنے کے عمل کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button