اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور جوہر ٹاؤن میں دھماکہ 4 افراد زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکا مین گیس لائن پھٹنے سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کےشیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، دھماکے کے تین زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکا مین گیس لائن پھٹنے سے ہوا اور دھماکے سے لیسکو کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھماکےسے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں اور رکشہ تباہ ہوا۔

ڈی سی لاہور نے ریسکیو1122 ، اسسٹنٹ کمشنر اور لیسکوحکام کو بھی جائے وقوع پہنچنے سمیت تمام اسپتالوں کو ایمرجنسی الرٹ کی ہدایت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button