
لاہور: وکلاء تنظیموں کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی
شیعہ نیوز: وکلاء تنظیموں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل 16 جون کو جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے وکلاء رہنماء بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کے ہمراہ 16 جون کو دن گیارہ بجے پنجاب بار کونسل آفس میں پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: وکلاء تنظیموں کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔