پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور: جامعہ المصطفیٰ میں مدیریت مسجد ورکشاپ کا انعقاد

علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے

شیعہ نیوز: مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب کے زیرِاہتمام حوزہ علمیہ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں آٹھ روزہ مدیریتِ مسجد ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی تربیت کی گئی اور مساجد کی فعال و مؤثر نظامِ مدیریت پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنیوالے علمائے کرام اور منتظمین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی، رئیس جامعۃ المصطفیٰ علامہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین النجفی، علامہ محمد خان مہدوی، علامہ سید تسلیم عباس کاظمی، علامہ اکرم حسین، علامہ ناظم رضا عترتی، ڈاکٹر سید خاور عباس کاظمی، علامہ سید بشیر حسین نجفی سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ کے خصوصی تعلقات میں دراڑ پڑ گئی ہے، صیہونی عہدیدار کا اعتراف

علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button