اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور میں محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل، 10 ہزار اہلکار تعینات ہونگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مجالس اور جلوسوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ 6 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 83 انسپکٹرز/ایس ایچ اوز کو تعینات کیا جائے گا۔ شہر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس اور 650 عزاداری جلوس منعقد ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداروں کو دھمکانے اورعلماء و ذاکرین پر پابندیوں کا سلسلہ بند کیا جائے

ڈی آئی جی ساجد کیانی کے مطابق 610 مجالس کو کیٹیگری اے، 3471 کو بی اور 1 ہزار 154 مجالس کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح 141 عزاداری جلوسوں کو کیٹیگری اے، 454 کو بی جبکہ 55 کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 10 ہزار سے زائد رضا کار بھی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button