پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا خانہ فرہنگ ایران کا دورہ، اسرائیل پر حملے کی مبارکباد پیش کی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے صدر نجم عباس خان کی قیادت میں 40 رکنی وفد ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچا۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیل کو کئی بار متنبہ کیا گیا مگر وہ باز نہیں آیا۔ اس نے ہمارے اتنے قیمتی افراد ہم سے چھین لئے، جن کا نعم البدل کوئی نہ تھا۔ اب ہر طرف سے پیغامات آ رہے تھے کہ اس کو اگر اب سبق نہیں سیکھایا تو آگے بڑھے گا۔ یقیناً اس کا اگلا ہدف جمہوری اسلامی ایران کی مقدس سرزمین ہوتا۔ مگر ہمارے مجاہدوں نے اس کو اس کی مہلت نہ دی اور قبل اس کے کہ وہ کوئی بڑی چال چلتا اسے سبق سیکھا دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی جانب سے ظہیر کربلائی نے خطاب کیا اور جعفر روناس ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کی سماجی، ثقافتی، علمی اور ادبی خدامات کو سراہا اور نئے آنے والئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران اصغر مسعودی کو خوش آمدید کہا۔ ظہیر کربلائی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی خانہ فرہنگ ایران آنے کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا یہ صرف ایک علامتی وفد آپ کی خدمت پہنچا ہے، وگرنہ اتنے لوگ آنے کو تیار ہیں کہ یہاں جگہ کم پڑ جاتی۔ ہمارا سلام تحیت ملت ایران، خانوادہ شہداء اور ہمارے محبوب رہبر کی خدمت پہنچا دیں۔ ایران نے کل جو اقدام کیا اس سے ہر باضمیر انسان خوش ہوا ہے۔ ہم نے پہلی بار غزہ کے مظلوم بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھی ہے۔

ظہیر کربلائی کے بعد جعفر روناس ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور اور آقائے اصغر مسعودی نے خطاب کیا۔ دونوں شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے مہمان وفد کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب گلدستہ اور ایک تہنیت نامہ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کو پیش کیا گیا۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل نے آنیوالے وفد میں سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، حیدر کھوکھر کارکن مجلس وحدت مسلمین سمن آباد ٹاون، سید یاسر زیدی ٹاون صدر مجلس وحدت علامہ اقبال ٹاون، معروف نعت خوان عرفان حیدر کے علاوہ کئی دوسرے کارکنان مجلس وحدت مسلمین بھی اس وفد میں شامل تھے۔ ملاقات کے آخر میں شرکاء کیلئے خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے  پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button