پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی، احتجاج ہمیشہ قانون و آئین کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی میں سنگین نوعیت کے مریض لائے جاتے ہیں وہاں مریضوں اور لواحقین کے لئے مشکلات پیدا کرنا کسی بڑے حادثے کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں عام شہری قانون کو کبھی بھی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے، وکلاء کا تعلق ایک پڑھے لکھے طبقے سے ہے، پڑھے لکھے لوگوں سے اس طرح تور پھوڑ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کسی بھی طبقے کے چند افراد کا غیر ذمہ دارانہ عمل پورے طبقے کی نیک نامی کے لئے خطرہ بن جاتا ہے، حالات خواہ کیسے بھی ہوں عقل و بصیرت کے دامن کو ہاتھ سے چھوڑنا غیر دانشمندانہ فعل سمجھا جاتا ہے، وکلاء برداری کسی بھی ریاست میں قانونی ماہرین کی تصویر ہوتی ہے، انہیں قانونی تقاضوں پر زیادہ سختی سے کاربند ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ اور اس کے محرکات کی جانچ پڑتال کے لئے ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیئے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button