اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، مدافع حرم سرادر قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدافع حرم اہلبیت ؑ سرادرشہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور رفقاء پر امریکی قاتلانہ حملے کے خلاف تمام شیعہ تنظیموں نے امریکی قونصلیٹ پر مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مدافع حرم اہلبیت ؑ سرادرد قاسم سلیمانی،ابو مہدی المہندس اور ان کے باوفا ساتھی بغداد ایئر پورٹ پر دہشتگرد امریکی فوج کے حملے میں شہید ہوگئے تھے جس پر دنیا بھر میں رسول ﷺ و آل رسول ﷺ سے محبت کرنے والے سراپا احتجاج ہیں۔

ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں اور اداروں نے مدافع حرم سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے باوفا ساتھیوں کے قتل کیخلاف 12 جنوری کو امریکی قونصلیٹ لاہور پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

اس احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل،وفاق المدارس شیعہ پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،امامیہ آرگنائزیشن ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جامعہ بعثت،جامعہ عروۃ الوثقیٰ، جامعۃ المنتظرسمیت تمام شیعہ تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button