پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کا جامعہ المنتظر کا دورہ، علامہ افضل حیدری سے ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام 26 جولائی کو اسلام آباد میں ہونیوالی "علماء و ذاکرین کانفرنس” کے انتظامات اور تیاریاں تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور قاسم علی قاسمی نے جامعہ المنتظر میں علامہ محمد افضل حیدری سے ملاقات کی اور انہیں علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ علماء و ذاکرین کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس میں ملک بھر سے ذمہ دار علماء کرام اور ذاکرین عظام شرکت کریں گے اور آئندہ کیلئے ملی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل ملت جفعریہ کی نمائندہ جماعت ہے، جو سیاسی و مذہبی دونوں محاذوں پر ملی حقوق کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی قیادت میں ایس یو سی پاکستان ملت کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی۔ انہوں نے ملاقات میں حکمران جماعت کیساتھ ہونیوالے اتحاد کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بابصیرت قیادت کی بدولت ملت جعفریہ کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور باقی ہو رہے ہیں۔ علامہ محمد افضل حیدری نے علماء کرام کی جامعہ المنتظر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button