پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور: بھارتی جارحیت کے خلاف، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے علامتی پریڈ

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ مودی سن لے کے پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں!

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ میں نماز جمعہ کے پُرجوش اور حماسی خطبے کے بعد علمائے کرام، طلاب، اسکاوٹس، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کے منظم دستوں نے شاندار پریڈ کی۔ اس عظیم الشان اجتماع میں عوام کی بڑی تعداد نے وطن سے وفاداری اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔ اس پریڈ کا مقصد یہ واضح پیغام دینا تھا کہ پاکستان کی دینی قیادت متحد اور یک زبان ہے، اور دشمن کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے آگے نہ جھکے گا اور پوری قوت، حوصلے اور پامردی کیساتھ ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرے گا۔

پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے جمعة المبارک کے دن ایک علامتی ریلی نکال کر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم دفاعِ وطن کیلئے تیار ہیں! ہم ہر قربانی کیلئے آمادہ ہیں، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، ہم ان کے شانہ بشانہ ہر میدان میں حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاؤ ماتا کا پجاری یاد رکھے ہم نعرہ تکبیر والے ہیں، علامہ ریاض نجفی

علامہ سید جواد نقوی نے مذید کہا کہ ہم ملک کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کریں گے اور کبھی دشمن کو اس پاک سرزمین پر قدم رکھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا ہر آنیوالے دن میں ہماری تیاری کا تسلسل جاری رہے گااور اگر وقت نے پکارا، تو ہم محاذ پر بھی حاضر ہوں گے اور اگر پیچھے رہنا پڑا، تو محاذ کے خادم بن کر بھی کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو نہ شام بننے دیں گے، نہ لبنان، نہ یمن۔ کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ایٹم بم اور اس سے بھی بڑی طاقت 25 کروڑ باایمان عوام ہیں اور یہ عوام دین اور قرآن کی طاقت سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button