اہم پاکستانی خبریں

لاہور، ریلوے سٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گرد کی شناخت لیاقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کیساتھ بتایا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھی کا انتظار کر رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button