
لاہور، ملی یکجہتی کونسل کا حکومت سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کا اجلاس منصورہ لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں وسطی پنجاب کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیت المقدس کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر حکومت سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مشترکہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔ صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب (وسطی) و امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری صاحب نے منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پنجاب (وسطی) علامہ نصیر احمد نورانی، سینیئر نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب (وسطی) بلال قدرتبٹ، رہنماء تحریک اتحاد امت پاکستان بابا محمد شفیق بٹ، رہنماء متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان سید طاہر محمود بخاری، سیکرٹری جنرل علماء مشائخ کونسل پاکستان پیر برہان الدین احمد عثمانی، رہنماء البصیرہ پاکستان سید نثار علی ترمذی، نمائندہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان علی رضا نقوی، صدر جمعیت اتحاد العلماء لاہور مولانا مختار خان سواتی، رہنماء تحریک اویسہ پاکستان پیر ارشد اویسی و دیگر مذہبی جماعتوں کے اہم ذمہ داران بھی شریک تھے۔