
لاہور کی عزاداری مثالی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے لاہور میں کرشن نگر، اسلام پورہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد کے ہمراہ چوک رنگ محل اور اندرون لوہاری گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں واقع امام بارگاہوں میں گئے اور بانیان اور منظمین سے ملاقاتیں کیں۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم، نقی حیدر اور دیگر کارکنان بھی علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ تھے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے دورے کے دوران عزاداروں اور مومنین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور کی عزاداری ایک مثالی عزاداری ہے، اس کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور بڑے ادب و احترام سے ایام محرم الحرام مناتے ہیں۔ بانیان مجالس عزاء اور علاقے کے مومنین اور عزاداروں نے علامہ احمد اقبال رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔