اسلامی تحریکیںاہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپرواہی کامرتکب ریلوے عملہ کسی نرمی کا مستحق نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صادق آباد میں لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ متواتر ٹرین حادثات کارونماہونا تشویش ناک ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے صادق آباد حادثے کی فوری تحقیقات کریں ۔حکومت سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سختی سے نمٹے ۔لاپرواہی کامرتکب ریلوےعملہ کسی نرمی کا مستحق نہیں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ خدا تمام ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد ازجلد صحت کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close