اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپتہ افراد کا معاملہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے، جسٹس گلزار احمد

شیعہ نیوز : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نےدبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے معاملے میں اب عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے، اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بھی قائم ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے میں عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے بلوچستان کے کیسز جلد نمٹائیں، بلوچستان کے آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عدالت کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی ہے، عدالت آزادانہ فیصلے کرتی ہے، سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ ج پانی کا مقدمہ سنا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ 5 ڈیمز تعمیر ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button