مشرق وسطی

غزہ پر بڑے پیمانے پر زمینی جارحیت کا آغاز؛ ابتدائی حملوں میں 21 شہید

شیعہ نیوز:صہیونی وزیر جنگ کے حکم پر صہیونی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقوں میں زمینی جارحیت کے نتیجے میں مزید 21 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیر جنگ نے غزہ کی پٹی، خصوصا جنوبی علاقوں میں زمینی جارحیت کو وسعت دینے کا حکم جاری کردیا ہے اور قابض فوج کا بریگیڈ 36 رفح میں داخل ہوگیا ہے۔ آج صبح کے صہیونی حملوں میں 21 فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔

صہیونی ریڈیو اور ٹی وی نے خبر دی ہے کہ قابض فوج نے آج صبح رفح اور اس کے گردونواح میں اپنی زمینی جارحیت کو بڑھاتے ہوئے بریگیڈ 36 کو اس علاقے میں تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی شام کے ائیربیس کا کنٹرول حاصل کرے گا! ذرائع کا انکشاف

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض فوج کے فضائی حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج کے ہیلی کاپٹر مسلسل خان یونس اور رفح کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ادھر رفح کے شمالی علاقے خربة العدس میں محصور دھائیوں فلسطینی خاندانوں نے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ نے غزہ میں زمینی فوجی کارروائی کو مزید وسعت دینے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کا مقصد اس علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے اسرائیلی سیکیورٹی زون میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمینی کارروائی میں شدت کا مقصد حماس اور غزہ کے شہریوں پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہاں موجود تمام صہیونی یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button