علاقے کے حالات اور باہمی مفادات کی تقویت پر لاریجانی اور بشار اسد کی گفتگو
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں، خطے کے حالات، اور صیہونی جارحیتوں نیز لبنان اور فلسطین پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان جارحیتوں کو روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امت مسلمہ کے حوالے سے اپنی اسلامی ذمہ داری پر عمل کررہا ہے، عبدالملک الحوثی
اس ملاقات میں ایران اور شام کے باہمی روابط کی تقویت اور دونوں ملکوں نیز علاقے کے عوام کے مفادات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔
شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں فلسطین کے تاریخی حقوق کی پابندی، فلسطین اور لبنان کے عوام کی استقامت کی ہر طرح سے حمایت اور بے گناہ عوام کے قتل عام نیز نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران شام کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ہمہ گیر حمایت کے لئے تیار ہے۔
علی لاریجانی نے علاقے میں شام کے مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے، اس کردار کی تقویت کوعلاقے اور ملکوں کے عوام کے مفاد میں قرار دیا۔