اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دہشت گردی کے بعد غیر اخلاقی سرگرمیاں، کالعدم دہشت گردی تنظیم سپاہ صحابہ کا الیکشن سیل انچارج قتل

سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کےبعد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی میدان مارنے لگی ۔ لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر کالعدم سپاہ صحابہ کا الیکشن سیل انچارج ناصربھٹہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ۔گوجرہ روڈ پر نامعلوم افراد کی ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان راہ حق پارٹی (کالعدم سپاہ صحابہ)کے الیکشن سیل کے انچارج ناصر بھٹہ کو قتل کردیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری رہنما ناصر بھٹہ نےایک لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی ، لڑکی نےواقعے سے اپنے ماموں کا آگاہ کیا، لڑکی کے ماموں نے طیش میں آکر ناصربھٹہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، واضح رہے کہ غیر اخلاقی حرکت پر قتل ہونے والے اپنے رہنما کی حمایت میں کالعدم سپاہ صحابہ کا رکن پنجا ب اسمبلی اور شاتم ِ امام مہدیؑ ملعون اعظم طارق کا بیٹا معاویہ اعظم میدان میں آگیا ہے ۔

معاویہ اعظم نےواقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مقامی انتظامیہ پردباؤ ڈالا ہے کہ وہ ناصربھٹہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے۔معاویہ اعظم کو نام کی بھی شرم نہیں کہ ایک شخص جو کہ ایک نا محرم لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کے گناہ کی پاداش میں جہنم رسید ہوا ہے اس وکالت کررہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button