
لاذقیہ، الجولانی حکومت کے فوجی مرکز پر مخالفین کا حملہ
شیعہ نیوز: شمال مغربی شام میں الجولانی حکومت کے زیرانتظام ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔
سرکاری شامی نیوز ایجنسی سانا نے وزارت دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ نامعلوم افراد نے لاذقیہ کے نواح میں ایک فوجی اڈے کے مرکزی دروازے پر حملہ کیا ہے۔
الجولانی سے منسلک ذرائع نے کہا ہے کہ حملہ ناکام بنادیا گیا ہے اور چار حملہ آور گرفتار ہوئے ہیں۔
واقعے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے، ایک شخص ہلاک اور چھے زخمی
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے شام کے ساحلی علاقوں پر شہریوں کے قتل عام کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
انسانی حقوق کے مذکورہ ادارے نے آگاہ کیا ہے کہ مغربی شام میں قتل عام کخ کارروائیوں کے دوران 1,383 شہری مارے گئے ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں جولانی کے دہشت گردوں کی طرف سے قتل عام کے نشانات کو مٹانے کی کوششوں کے طور پر اجتماعی قبروں کا بھی ذکر کیا ہے۔
اس سے قبل مقامی ذرائع نے بتایا تھا کہ درعا کے شمالی شہر الصنمین میں تین نامعلوم افراد نے شام کے سابق سفارت کار نورالدین الباد اور ان کے بھائی کے گھر پر حملہ کیا اور انہیں گولی مار دی۔
شام کے سابق سفیر کے قتل کے بعد یہ لوگ ان کے گھر سے فرار ہو گئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولین کا علاقہ مکینوں سے کوئی ذاتی یا قبائلی تنازعہ نہیں تھا۔