پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، باثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس بدامنی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، بااثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد کے علاقوں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو، گوٹھ محمد اعظم خان گولاٹو اور گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع جیکب آباد سمیت سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ روزانہ درجن بھر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ہندو برادری بدامنی کے سبب نقل مکانی کرکے سندھ چھوڑ رہی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ چھ مہینے میں ضلع جیکب آباد سے چار سو ہندو خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار: امن معاہدے اور امن تیگہ کے باوجود راستے تاحال بند

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، باثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس بدامنی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ اس موقع پر گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے مکینوں نے بتایا کہ گاؤں میں اسکول نہیں ہے اور گاؤں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ گذشتہ چھ ماہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب بجلی نہیں ہے۔ جبکہ روڈ راستے غیر محفوظ ہونے کے سبب گاؤں سے شہر جیکب آباد آتے دو شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقد رقم چھینی جا چکی ہے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ اس موقع پر حاجی شاہ مراد خان ڈومکی رحمدل خان ٹالانی استاد رفیق احمد ڈومکی منصب علی مظفر علی خان ٹالانی و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button