اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین سے بدسلوکی، اسدنقوی کی شکایت پر وزیر قانون پنجاب کا نوٹس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی شکایت پر وزیر قانون پنجاب کا زائرین سے غیر مناسب رویے پر نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسدعباس نقوی کی صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے ملاقات۔

اسدعباس نقوی نے صوبائی وزیر قانون پنجاب کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ مراکز میں زائرین کودرپیش مشکلات ، انتظامیہ کی جانب سے ناروا رویے سے آگاہ کیا اور ان سہولیات کی فوری بہتری کا مطالبہ کیا، اسدعباس نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مراکز میں خدمات فراہم کی اجازت دی جائے ۔

وزیر قانون پنجاب نے اسدعباس نقوی سے کہاکہ کرونا وائرس کے خطرے کےپیش نظر ہم رضا کاروں کی خدمات فی الحال نہیں لے سکتے ،متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی کٹس پہنے ہوئے انکی خدمت میں مصروف ہے ۔

انتظامیہ کے غیر مناسب رویے کی شکایت پر انہوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر بعد میری وڈیو کانفرنس پر میٹنگ ہے میں انتظامیہ کودوبارہ یہ ہدایت کروں گا کہ وہ رویہ کا خصوصی خیال رکھیں ۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نےاسدعباس نقوی کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button