اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مظلومین غزہ سے اظہارِیکجہتی، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی ہڑتال

ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اور غزہ میں جاری قتل عام فی الفور رکوایا جائے

شیعہ نیوز: مظلوم اہل غزہ سے اظہاریکجہتی اور اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے آج ہڑتال کی ہے۔ ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اور غزہ میں جاری قتل عام فی الفور رکوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر لاہور بار مبشر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے حوالے سے عرب حکمرانوں کی خاموش افسوسناک ہے، فلسطینی بچوں کا قتل عام اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے والوں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ مبشر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ناجائز ریاست اسرائیل کا مکمل خاتمہ ہے، تمام یہودی جو دوسرے ممالک سے لا کر فلسطین میں بسائے گئے ہیں، انہیں فی الفور واپس بھیجا جائے اور فلسطین کو مکمل آزاد کرکے اقتدار مسلمانوں کو سونپا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button