پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لیہ، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنے پر ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، تھانہ کروڑ میں مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ابن زیاد پولیس نے ضلع لیہ کے تھانہ کروڑ میں بھی نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم پر اربعین وال (مشی) کرنے کے جرم میں21 نامزد اور35 غیر نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر ڈالی۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، ایف آئی آر درج

ایف آئی آر میں متعصب پولیس نے موقف اختیار کیا کہ نواسہ رسولﷺ کے چہلم کے موقع پر اربعین واک کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ پنجاب بھر میں کالعدم تکفیری جماعتیں ریلیاں نکال کر شیعہ کافر کے نعرے لگاتی ہیں لیکن پنجاب پولیس کی نظر میں یہ کام عین قانونی ہے۔

لیہ، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنے پر ایف آئی آر درج
لیہ، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنے پر ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کی تاریخی شرکت نے یزیدیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے عزاداران امام حسینؑ کو ڈرانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button