پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی مختلف شخصیات سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے عزاداری ونگ کے صوبائی صدر برائے جنوبی پنجاب ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجنیئر سخاوت علی سیال نے ضلع لیہ کا دورہ کیا۔

انجینئر سخاوت علی نے لیہ سٹی، کروڑ لعل عیسن، بنگلہ ناصر خان، نشیب، شاہ پور، دربار راجن شاہ اور دیگر علاقوں میں عزاداروں، بانیان مجالس، علمائے کرام، جلوس منتظمین اور تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے نائب صدر صفدر خان، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین لیہ کے ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ ذوالفقار علی حیدری، علامہ فضل عباس محمدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام زمانہ عج سے منسوب ترانے ’’ سلام فرماندے ‘‘ پر پی ڈی ایم کی متعصب حکومت نے پابندی لگادی

انجینئر سخاوت علی نے عزاداروں، بانیان مجالس، جلوس منتظمین اور تنظیمی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے آمادگی ضروری ہے، جن علاقوں میں عزادار یا عزاداری سید الشہداء کو مسائل درپیش ہیں وہ فی الفور ان کی نشاندہی کریں تا کہ اُنہیں بروقت حل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button