
علامہ شیخ حسن جعفری کی جواں سال دختر کے انتقال پر قائدین ایم ڈبلیو ایم کا اظہار تعزیت
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و دیگر مرکزی قائدین سمیت گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین نے امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دختر کے انتقال پرملال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے غمزہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس، صوبائی صدر آغا علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، ممبر اسمبلی کنیز فاطمہ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی اور صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان حاجی غلام عباس نے کہا کہ امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دختر کے انتقال پر نہایت افسوس ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں علامہ شیخ حسن جعفری اور ان کے خانوادگان و دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔