پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مظلوم فلسطینیوں کو یہودی و امریکی سامراج کے رحم و کرم پر چھوڑ دینالمحہ فکریہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور میں بین الاقوامی یوم القدس کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہران اسکندریان ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو یہودی و امریکی سامراج کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی سمیت تمام اسلامی دنیا کو صرف قراردادیں پاس کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اس دن کے حوالے سے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) نے رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر قرار دیا اور آج یہ دن تمام اسلامی ممالک میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے قبلہ اول کی یہودیوں سے مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی ہر محاذ پر مدد جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلہ کو اسلام کا بنیادی اور اہم مسئلہ جانا ہے، کیونکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ہمارے پیامبر (ص) مسجد اقصیٰ سے معراج پر گئے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ اسرائیلی غاصب رجیم کے مظلوم فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اگر فلسطین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اسلامی دنیا کے بحرانوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ پوری امت مسلمہ کو اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آپس کے فروعی اختلافات کو بھلا کر اسرائیل کے سامنے ڈٹ جانا چاہیئے، تاکہ اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی حقیقی شکل میں مدد کر سکے، قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر قبضہ کے تمام اخلاقی جواز کھو بیٹھا ہے، اس کو ہر حال میں اسے آزاد کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button