مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنانی بھائیوں سعودی اقدامات سے پریشان نہ ہوں: انصاراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی حکام نے لبنان کے خلاف سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی بھائیوں کو سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب کی کوئی قدرت اور حیثیت نہیں ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے لبنان کے خلاف سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی بھائیوں کو سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب کی کوئی قدرت اور حیثیت نہیں ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب نے لبنان کی مصنوعات کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے اسی طرح ہم بھی سعودی عرب کی مصنوعات کی یمن ميں داخلے پر پابندی عائد کریں گے۔

ادھر یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں سعودی عرب کی خطے میں تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی نوکری کررہا ہے اور اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اطلاعات جرج قرداحی نے چند روز قبل یمن پر مسلط کردہ سعودی عرب کی جنگ کو بربریت قراردیتے ہوئے متوقف کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس پر سعودی عرب آگ بگولہ ہوگیا ہے اور اس نے لبنان سے اپنے سفیر کو واپس اور لبنان سفیر کو ریاض چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات لبنان کے مشہور اور معروف روزنامہ نگار بھی رہ چکے ہیں جو یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button