مشرق وسطی

لبنانی دروزی رہنما کی اسرائیل سے مدد لینے کی دوٹوک مخالفت

شیعہ نیوز: لبنانی دروزی رہنما شیخ سامی ابی المنی نے اسرائیل سے مدد لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام دروزی تاریخ و شناخت پر حملہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کے ممتاز دروزی مذہبی رہنما شیخ سامی ابی المنی نے اسرائیل سے کسی بھی قسم کی مدد لینے کو غیر اخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس عمل کو دروزی برادری کی تاریخ، شناخت اور وقار پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمنوں نے غلطی دوہرانے کی کوشش کی، تو اس بار انہیں اور بھی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل موسوی

بیروت میں دروزی مذہبی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابی المنی نے کہا کہ اسرائیل جیسے دشمن سے مدد مانگنا ناقابل قبول ہے، چاہے ایسا کوئی اقدام شام کے شہر سویدا میں دروزی افراد کی طرف سے ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے شام میں جاری بدامنی اور علیحدگی پسند رجحانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ہر اس سازش کی مخالفت کرتے ہیں جو شام کی وحدت کو تقسیم کی طرف لے جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button