
امریکہ اور فرانس اسرائیل کو لگام دیں، لبنانی وزیر اعظم کا مطالبہ
شیعہ نیوز: لبنانی وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کے لبنان پر حملوں کے خاتمے اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ضاحیہ اور دیگر علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے حملے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے، امریکہ
لبنانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ "ہم جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور پانچ پہاڑیوں اور تمام لبنانی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نواف سلام نے کہا کہ "لبنان جنگ بندی کا پابند ہے اور اسرائیلی فریق کو بھی اس کی تعمیل کرنی چاہیے۔” فرانس اور امریکہ کو اس سلسلے میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "امریکہ، فرانس اور تمام متعلقہ فریقوں بالخصوص عرب اور یورپی ممالک کے ساتھ مشاورت جاری ہے تاکہ اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے مزید دباؤ ڈالا جا سکے۔