مشرق وسطی

لبنان سے صیہونی حکومت کے مکمل انخلاء پر زور، لبنان اور سعودی عرب کا مشترکہ بیان

شیعہ نیوز: سعودی عرب اور لبنان نے جنوبی لبنان سے اسرائيل کے انخلاء پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے لبنانی صدر کے دورے کے خاتمے پر رپورٹ دی ہے کہ دونوں ملکوں نے لبنان کی تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائيل کے انخلاء پر زور دیا ہے۔

لبنانی صدر میشل عون کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں عرب ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ اور اہم علاقائی و عالمی مسائل کے سلسلے میں ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : قائداعظم کے نظریے کے برخلاف دفترخارجہ کا فلسطین کے 2 ریاستی حل کا مطالبہ

بیان میں لبنان کے تمام علاقوں پر حکومت لبنان کے حق حاکمیت اور اس ملک کی فوج کو اسلحہ فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گيا ہے۔ سعودی عرب اور لبنان نے اسی طرح زور دیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کو لبنان کے ہر علاقے سے باہر نکلنا چاہیے۔

لبنان کا صدر بننے کے بعد میشل عون اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب گئے ہيں۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فون کرکے انہیں سعودی عرب دورے کی دعوت دی تھی۔

لبنان کا صدر بننے کے بعد میشل عون نے بھی کہا تھا کہ وہ اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button