دنیا
لبنان میں پیجرز دھماکے کی بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے، روس
شیعہ نیوز: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ لبنان میں پیجرز کے دھماکے کی تحقیقات اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے لبنان میں پیجرز کے وسیع پیمانے پر تباہی کا باعث بننے والے دھماکے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات اور بین الاقوامی توجہ کا متقاضی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
منگل کے روز لبنان کے مختلف مقامات پر وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز کے پھٹنے سے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے درجنوں ارکان اور عام شہری شہید یا زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی نئی جارحیت میں 11 افراد شہید اور 4000 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔