مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان: حزب اللہ کی جاسوسی کرنے والا اسرائیلی جاسوس گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مرکزی پبلک سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی سکیورٹی فورسز نے جمعے کے روز ایک اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی پبلک سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سابق لبنانی شہری ’’عامر الیاس فاخوری‘‘ جو ’’الخیام جیل کا قصاب‘‘ کے نام سے مشہور تھا اور قبل ازیں لبنانی سکیورٹی فورسز کو مطلوب جبکہ امریکہ میں فرار ہوچکا تھا، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لبنانی پبلک سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ عامر الیاس فاخوری نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اسرائیل کے ساتھ اپنے تعاون اور اس کے مفاد میں متعدد اقدامات اُٹھانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق لبنانی شہری ’’عامر الیاس فاخوری‘‘ لبنان پر اسرائیل کے قبضے کے دوران جنوبی لبنان میں واقع ’’الخیام‘‘ جیل کا سپرینٹنڈنٹ تھا جسے ’’الخیام جیل کا قصاب‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جبکہ فاخوری اسرائیل کے ساتھ مل کر اُسکے مفاد میں متعدد اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کا مرتکب بھی ہوا ہے۔

کہا یہ جاتا ہے کہ اسرائیل مخالف قیدیوں کو حد درجے تک ذہنی و جسمانی اذیت دینے کیلئے اس نے جیل میں 1 میٹر اونچائی اور 1 میٹر چوڑائی کے آہنی ڈبے بنا رکھے تھے، جن میں مطلوبہ قیدیوں کو بند کر دیا جاتا تھا۔

فاخوری نے سال 2000ء کے دوران لبنان سے فرار ہو کر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں پناہ لے لی تھی، جس کے بعد وہ اسرائیلی پاسپورٹ پر امریکہ روانہ ہوگیا تھا جبکہ لبنان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران لبنانی انٹیلیجنس کے ہتھے چڑھ کر گرفتار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار اسرائیلی جاسوس ’’عامر الیاس فاخوری‘‘ لبنان کے اندر’’لحد‘‘ نامی مسلح دہشت گرد گروہ کو بھی کمانڈ کر رہا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عامر الیاس فاخوری کے ساتھ وابستہ بااثر حکومتی کارندوں نے اس کا پولیس ریکارڈ صاف کرکے اسے لبنان میں داخلے کیلئے گرین سگنل دیا تھا، جس پر وہ بےدھڑک لبنان میں داخل ہوگیا اور ’’سعد الحریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘‘ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button