مشرق وسطی

لبنان، ایرانی وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: لبنان میں ایران کے وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کا تیسراسالانہ تنظیمی وتربیتی کنونشن ، بردار علی حیدر کاظمی نئے صدر منتخب

اس موقع پر عراقچی نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اس ملک کی حمایت پر زور دیتے ہیں۔

ملاقات میں شیخ نعیم قاسم نے خطے میں ایران کے مثبت کردار اور مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم لبنانی قوم اور مزاحمت کی مسلسل حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران، امام خامنہ ای، صدر، حکومت اور ایران کے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے لبنان کی تعمیر نو، اس کے استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھنے اور ملک سے قابضوں کو نکال باہر کرنے کے لیے حزب اللہ کی جدوجہد اور پختہ عزم کو دہرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button