دنیا
لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے 787 بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسرائیل کے جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔
گوٹریس نے کہا کہ رواں برس اسرائیل نے 787 بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔