مشرق وسطی

لبنان میں کرپشن کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان میں کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں اور ہزاروں مظاہرین مختلف سیاستدانوں کی رہائشگاہوں کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت زیتونہ ریجن میں دھرنا دینے والے لوگ ملک میں آزاد حکومت کے قیام اور کرپشن میں ملوث عہدیدارورں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سیکڑوں مظاہرین نے شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں بعض سیاستدانوں کے گھر کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔

جنوبی لبنان کے شہروں مرجعیون اور حاصبا نیز شمالی شہر عکار کے علاقے قلیعات میں کرپشن کے خلاف مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔

ان شہروں میں مظاہرہ کرنے والے لوگ نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے قیام اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

احتجاج اور مظاہروں میں شدت کے بعد بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک ہزار آٹھ سو لبنانی لیرہ تک پہنچ گئی ہے۔

لبنان میں سترہ اکتوبر سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد وزیراعظم سعد الحریری کو اپنے عہدے سےاستعفی دینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

لبنان میں جاری مظاہروں کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ لبنان کے سیاسی نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور اس کے لیے لازمی ہے کہ حکمران مستعفی ہوں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسین نصراللہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے بند کیے جانے والے روڈ کھلنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ان مظاہروں کی فنڈنگ ان کے غیر ملکی دشمن کر رہے ہیں۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button