مشرق وسطی

لبنانی عوام کے مطالبات سیاسی ہوگئے ہیں۔ میشل عون

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اب لبنانی عوام کے مطالبات سیاسی ہوگئے ہیں اور ان کی جانب سے مفاہمت اور مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے ایل بی سی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف جنگ ، اقتصادی مسائل کو حل کرنے اور متمدن معاشرے کی تشکیل کی کوشش کو نئی حکومت کی تشکیل کے تین بنیادی نکات قرار دیے اور کہا کہ یہ تینوں بنیادیں ابھی فراہم نہیں ہوسکی ہیں۔

لبنان کے صدر نے مزید کہا کہ قوم اور حکومت کے درمیان اعتماد بحال ہونے کے لئے وقت درکار ہے۔

میشل عون نے ایک بار پھر تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد ، اصلاحات اور تعمیر نو کے لئے مل کر آگے بڑھیں ۔

لبنان میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والے مظاہروں کے دوران اس ملک کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

لبنان کے صدر میشل عون نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ان سے کہا تھا کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنا کام جاری رکھیں ۔

لبنانی عوام ، ملک میں نئے ٹیکس وضع کئے جانے اور ملک کی خراب اقتصادی صورت حال کے خلاف سترہ اکتوبر سے مظاہرے کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button