مشرق وسطی

لبنانی مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم کو آگ لگا دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کے شہر صیدا میں لبنانی مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق صیدا میں مظاہرین نے ایلیا اسکوائر پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس موقع پر مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کردیا۔

مظاہرین نے لبنان کے امور میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اس سے قبل شیخ نعیم قاسم نے کہا تھا کہ امریکہ لبنانی کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button