مشرق وسطی

لبنانی صدر میشل عون کا صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے پر اعادہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اگر عرب ممالک صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے تو انجام بہت برا ہوگا۔

لبنان کے صدر میشل عون نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے اصلی مسئلے کی حیثیت سے متعارف کرانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

میشل عون نے مزید کہا کہ فلسطین کی زیادہ تر زمینوں کو اسرائیل میں ضم کرنا اسرائیلی حکومت کی انتخابی مہم کا اصلی حربہ تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا کہ اگر وہ پارلیمانی انتخابات جیت گئے تو درہ اردن کے کچھ حصوں اور شمالی بحرالمیت کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button