مشرق وسطی

لبنانی صدر میشل عون کی مظاہرین کے لیڈروں سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کے صدر میشل عون نے ایوان صدر کے قریب مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔

پورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے لبنانی مظاہرین کے لیڈروں سے ملاقات میں کہا کہ مظاہرین کے مطالبات ماننے اور ان کی شکایتوں کو کم کرنے کے لئے کچھ تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

لبنان کے صدر نے کہا کہ جب سے وہ صدر منتخب ہوئے ہیں اس وقت سے ملک میں ضروری اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد نیز دیگر مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بیروت اور لبنان کے دیگر شہروں کے عوام، وزیراعظم سعد حریری کی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف جمعرات کی شب سے ہی سڑکوں پر آگئے ہیں اور مسلسل تین دن سے مظاہرے کررہے ہیں۔

لبنانی ٹی وی المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے میں جمعہ کی رات مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں تاہم بلوہ پولیس نے آنسوگیس اور واٹرکینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنی اتحادی جماعتوں کو موجودہ اقتصادی بحران سے باہر نکلنے کے لئے کوئی راہ حل پیش کرنے کے لئے بہتر گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button