مشرق وسطی
لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجی کی نقل و حرکت میں اضافہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت نے جنوبی لبنان میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد لبنان سے ملحق سرحدی علاقوں میں فوجی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔
اسرائیلی حکومت نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں کچھ فوجی گاڑیاں بھی تعینات کردی ہیں۔
لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج نے بھی سرحدی علاقوں میں اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ریڈیو نے بدھ کو دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حکومت کا کواڈ کوپٹر مار گرایا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ العھد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اس ڈرون طیارے کو جنوبی لبنان کے ایک شکاری نے اپنی شکاری بندوق سےگرایا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے حالیہ دنوں میں لبنان کی فضاؤں میں اپنے ڈرون طیاروں کی پرواز بڑھا دی ہے۔