حزب اللہ لبنان کی اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت مذمت
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کو اسرائیلی دشمن ریاست کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسماعیل ھنیہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھنیہ تمام مزاحمتی قوتوں کے قائد تھے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید ہنیہ کے انتقام کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہید قائد عیل ہنیہ ہمارے موجودہ دور کے عظیم مزاحمتی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو امریکی تسلط پسندانہ منصوبے اور صیہونی ریاست کے مقابلے میں پوری ہمت کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی جان ہتھیلی پر لے کر تیار رہے۔
حزب اللہ لبنان نے کہا رہبرو رہنما ہنیہ کی شہادت مزاحمت کے تمام میدانوں میں مجاہدین کے عزم اور استقامت کو بڑھا دے گی اور جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے صہیونی دشمن، عورتوں اور بچوں کے قاتل کے مقابلے میں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ ہم تحریک حماس میں اپنے پیارے بھائیوں کے ساتھ اس عظیم رہ نما کے کھو جانے پر دکھ کے تمام احساسات، دشمن کے جرائم پر غصے کے جذبات کے ساتھ اس بات پر فخر کے جذبات میں شریک ہیں کہ ہماری تحریکوں کے قائدین اپنے عوام کی رہنمائی کر رہے ہیں۔