
گستاخی امام علیؑ کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے
شیعہ نیوز: شیعیان حیدر کرار (ع) کی جانب سے کراچی میں شرپسند گروہ کی جانب سے ملت جعفریہ کیخلاف توہین آمیز مہم اور اذان میں اشھدان علیا ولی اللہ کی گواہی کو دہشت گردی قرار دینے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ سولجر بازار میں منعقدہ احتجاج سے علامہ سید اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر نقوی اور رحیم جعفری نے خطاب کیا۔ احتجاج میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے شرپسند ٹولے کی کانفرنس کا نوٹس لیا جائے اور امام علیؑ کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ اور اہل سنت علماء دوسروں کا عقیدہ چھیڑو نہیں اور اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، اذان میں امام علیؑ کی ولایت کی گواہی کو دہشت گردی قرار دینے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، امام علیؑ کی ولایت کی گواہی تاقیامت دیتے رہیں گے۔