
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
امت مسلمہ اسرائیل کیخلاف صف آراء ہو جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جاری بیان میں بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی بربریت کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل فلسطینی مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق چھیننا چاہتا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں۔ مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اسے طاقت کے زور سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات نے اسے قابل نفرت بنا دیا ہے۔ ہر باضمیر مسلمان اسرائیل کا سخت مخالف ہے، امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف صف آراء ہو جائے، ان شاء اللہ کرہ ارض اس غاصب ریاست کے وجود سے جلد پاک ہونے والا ہے۔