انٹونیو گوتریش کا سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط، غزہ کی صورت حال پر تشویش
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش نے سلامتی کونسل کے صدر کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کو درپیش خطرات انتہائی حدوں کو چھو رہے ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے غزہ کے خلاف صہیونی حملوں اور جانی نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے کہ ادارے کے منشور کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے خلاف یمنی فوج کی بارہویں کارروائی، کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
انہوں نے بدھ کے روز ایک خط میں سلامتی کونسل غزہ میں انسانی المیے سے خبردار کیا۔
گوتریش نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ان حالات میں محدود پیمانے پر بھی غزہ میں امدادی سامان بھیجنا ناممکن ہے۔
یاد رہے کہ گوتریش نے ایکس پر ذاتی صفحے پر لکھا تھا کہ غزہ میں امدادی نظام مکمل مفلوج ہوگیا ہے لہذا میں نے اقوام متحدہ کے اعلی ادارے اداے سلامتی کونسل کو جنگ بندی کے لئے کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ میں یہی صورت حال جاری رہی تو پورے خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔