مشرق وسطی

ایران کا سعودی بادشاہ اور ولی عہد کے نام خطوط

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دو خطوط موصول ہوئے ہیں جو دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہیں جن میں مختلف شعبوں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ ہائے کار کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں خطوط سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے نائب انجینئر ولید بن عبدالکریم الخارجی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کے استقبال کے دوران موصول ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا اور تفویض کردہ مشن میں کامیابی کی خواہش کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مشترکہ مفادات کے مطابق مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button