پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ غلام حسنین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے، لیاقت ہزارہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر عالم دین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے امام جمعہ کوئٹہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر اس طرح علامہ غلام حسنین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حق زہراؑ کا دفاع کرنے کی پاداش میں علامہ غلام حسنین وجدانی کو گرفتار کرلیا گیا

انہوں نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی جیسے شریف النفس عالم دین پر اگر کوئی مقدمہ درج ہوا بھی ہے تو انہیں عدالتی نوٹس پر عدالت بلایا جا سکتا تھا لیکن ان کے اہل خانہ کے سامنے انہیں روڈ سے اٹھانا علماء کی توہین ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انہیں معزز عدالت سے جلد باعزت رہائی ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button