دنیا

صیہونی وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات پر لیبیا کی وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

لیبیا کے وزیراعظم نے اپنی وزیر خارجہ نجلا المنقوش کی صیہونی وزیر خارجہ ذیلی کوہن سے روم میں خفیہ ملاقات پر انہیں اپنے عہدے سے ہٹا کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیہ نے ملکی وزیر خارجہ نجلا المنقوش کو روم میں صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ ذیلی کوہن سے خفیہ ملاقات کے بعد عہدے سے فارغ کر دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیق کا حکم دے دیا ہے اور تحقیقاتی کمیٹی تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی جب کہ نوجوانوں کے امور کے وزیر فتح اللہ عبدالطیف لازمی کو عارضی طور پر وزیر خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے صیہونی میڈیا نے خبر دی تھی کہ لیبیا اور صیہونی ریاست نے گزشتہ دس میں موساد کے ذریعے سے ایک دوسرے سے رابطہ رکھا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس خبر کے بعد لیبیا کے عوام نے ملکی وزیر خارجہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button