پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ میں پھیلتے لسانی فسادات ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے سندھ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے لسانی فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کی سالمیت و بقا کے لئے شدید خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پشتون تاجروں اور مقامی شہریوں کے درمیان لسانی بنیادوں پر ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے محرکات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لئے نت نئے شیطانی حربے اختیار کرنے میں مصروف ہیں، پاکستان میں موجود آلہ کاروں کے ذریعے دشمن اس ملک کے استحکام کو تباہ کرنا چاہتا ہے، ریاستی ادارے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے فوری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو زبان، صوبے یا مذہب و مسلک کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لینے کی قطعاََ اجازت نہ دی جائے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہری مساوی حقوق رکھتے ہیں، ہماری شناخت لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسانی و مذہبی تعصبات زہر قاتل ہیں، اس زہر کو پھیلنے سے پہلے ہی ختم کر دینا سب کے حق میں بہتر ہے، ایسے موقع پر ملک میں بسنے والے حکمرانوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button