امریکہ سن لے! طاقت کے استعمال سے ہدف حاصل نہیں ہوگا، محمد عبدالسلام
شیعہ نیوز: انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کی حمایت اور خطے میں طاقت کی زبان استعمال کرنے سے باز آئے۔
المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن غزہ کے مظلوم عوام کی جائز حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں غزہ کے خلاف جنگ بند اور محاصرہ ختم کرنے کے لئے دباو مزید بڑھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : انتقام کے زمان و مکان کا تعین ہماری مسلح افواج کریں گی، صدر رئیسی
انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں سمندری اتحاد تشکیل دے کر خطے کے ممالک میں خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ یمن اپنے مفادات کے خلاف اقدام نہ کرنے والے ممالک کو خطرہ ایجاد نہیں کرے گا لیکن دھمکی اور طاقت کی زبان ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔
محمد عبدالسلام نے امریکہ اور اتحاد ممالک سے کہا کہ طاقت کی زبان استعمال کرنے سے باز آئیں اور جان لیں کہ طاقت کی زبان سے کبھی مسائل حل نہی ہوتے ہیں۔